افغان پناہ گزین 12 سالہ بچی کے ریپ اور اغوا میں قصوروار قرار

برطانیہ کے قصبے نونیٹن میں ایک افعان پناہ گزین 12 سالہ بچی کے ریپ اور اغوا کے مقدمے میں قصوروار پایا گیا ہے۔

23 سالہ احمد ملاخیل 22 جولائی کو لڑکی کو ایک سنسان گلی میں لے گیا اور ’انتہائی خوفناک جنسی جرائم انجام دیے۔‘

واروک کی کراؤن کورٹ میں احمد ملاخل کو ریپ، اغوا، جنسی حملے اور لڑکی کی نامناسب ویڈیو بنانے کا قصوروار پایا گیا۔

شریک ملزم 24 سالہ محمد کبیر جو ایک افغان پناہ گزین بھی ہیں، کو گلا گھونٹنے، اغوا اور جنسی جرم کا ارتکاب کرنے کی کوشش کا مجرم نہیں پایا گیا۔

اس مقدمے کی 10 دن کی سماعت کے دوران ججوں نے متاثرہ لڑکی سے شواہد سنے جس میں کہا گیا کہ ملاخیل ان پر حملہ کرتے ہوئے ہنس رہے تھے۔

یہ جرم سرانجام دینے سے صرف چار ماہ قبل ملاخیل مارچ 2025 میں فرانس سے ایک چھوٹی سی کشتی میں برطانیہ آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔