بنگلہ دیش انتخابات:پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکہ،3زخمی

بنگلہ دیش میں جین زی انقلاب کے بعد آج پہلے عام انتخابات کے دوران ضلع گوپال گنج کے ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے ریشما انٹرنیشنل سکول پولنگ سینٹر کے قریب پیش آیا۔

پولنگ اسٹیشن پر تعینات سب انسپکٹر زاہد الاسلام کے مطابق ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری تھی کہ اچانک قریبی نہر کے پار سے نامعلوم افراد نے بم پھینکا۔ دھماکے سے دو انصار اہلکار سکونتھا مجمدار اور جمال حسین زخمی ہوئے، جبکہ آرام باغ علاقے کے ایک ووٹر کی 14 سالہ بیٹی آمنہ خاتون بھی زخمی ہو گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی کلینک منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

دھماکے سے پولنگ اسٹیشن کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مرکز کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ ووٹنگ کا عمل متاثر نہ ہو۔ حکام کے مطابق واقعے کے باوجود پولنگ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔