کینیڈا میں 8 افراد کا قاتل جنس بدلنے والا ٹرانس جینڈر نکلا

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک فائرنگ کے واقعے میں آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، جبکہ مبینہ حملہ آور بھی اپنی ہی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ حملہ آور جیسی وین روٹسیلار پیدائشی طور پر مرد تھے، لیکن چھ سال قبل انہوں نے عورت بننے کا عمل شروع کیا تھا۔

واقعہ ٹمبلر رج سیکنڈری سکول اور قریبی گھر میں پیش آیا، جہاں سکول میں چھ افراد ہلاک اور کم از کم 25 زخمی ہوئے۔ دو دیگر افراد، جن میں ملزم کی ماں اور سوتیلا بھائی شامل ہیں، گھر میں مردہ پائے گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ پہلے گھر میں ہوئی، پھر ملزم سکول پہنچا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند سالوں میں متعدد مواقع پر ملزم کے گھر جا چکے ہیں کیونکہ ذہنی صحت کے حوالے سے خدشات کی کالز موصول ہوئی تھیں۔ ابھی تک حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔