چینی صدر شی جن پنگ ۔ فائل فوٹو

فوج میں بڑے پیمانے پرسیاسی صفائی کردی گئی ہے، چینی صدر

 

چینی صدر شی جن پنگ نے فوج میں حالیہ کریک ڈاؤن پر گفتگو کی ہے جس میں ملک کے اعلیٰ فوجی جنرل کو ہٹا دیا گیا تھا۔جنرل ژانگ یوشیا، جنہیں شی جن پنگ کے قابل اعتماد ساتھی کے طور پر دیکھا جاتا تھا، کو رواں سال جنوری میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ان پر نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوںکا الزام لگایا گیا تھا –

 

ایک آن لائن خطاب میں، شی نے کہا کہ گزشتہ سال غیر روایتی اور غیر معمولی تھا، اس دوران فوج بدعنوانی کے خلاف جنگ میں انقلابی تبدیلیوں سے گزری۔شی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے مختلف خطرات اور چیلنجزسے مؤثر طریقے سے نمٹا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فوج میں بڑے پیمانے پر سیاسی تطہیرہوئی ہے۔

صدرشی نے یہ بھی کہا کہ پی ایل اے کے دستے پارٹی کے وفادار رہے ہیںاورانہوں نے خود کواہل اور قابل اعتماد ثابت کیا۔

 

اقتدار میں آنے کے بعد سے، صدر شی نے بدعنوانی کے خلاف مہم شروع کی تھی، جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ سیاسی حریفوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔2022 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے اپنے سالانہ خطاب میں کرپشن کا کوئی حوالہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔