سلطنت عمان میں رمضان کے آغاز کی تاریخ کا قبل از وقت باضابطہ اعلان

 

سلطنت عمان میں رمضان کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیاگیا۔ حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بدھ18 فروری کو ماہ شعبان مکمل ہوگا اور جمعرات 19 فروری کو ماہ رمضان کی پہلی تاریخ ہوگی۔

 

بیان میں عمانی ٹیلی ویژن رپورٹ کے حوالے سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ 17 فروری 2026 کو چاند سورج سے پہلے یا اس کے ساتھ تمام سلطنت عمان میں غروب ہو جائے گا، لہٰذا اس دن ہلال کی نظر آنا ناممکن ہے۔

 

عمان کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے شعبہ فلکیات کے ڈائریکٹر یوسف الرحبی نے بتایا کہ ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 17 فروری کو پورے اسلامی دنیا میں رمضان کے ہلال کی نظر آنے کی کوئی امید نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سلطنت عمان اور جزیرہ نما عرب میں چاند سورج کے غروب کے وقت یا اس سے پہلے غروب ہو جائے گا، جیسے جیسے ہم مشرق کی طرف جائیں گے یہ فرق مزید بڑھ جاتا ہے، یعنی چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا۔

 

رحبی نے کہا کہ ایسے مواقع پر جب فلکیات کے مطابق جب چاند نظر آنا ناممکن ہو (جیسا کہ اس ماہ ہوا)، تو اعلان براہِ راست جاری کیا جا سکتا ہے، بغیر کسی ميدانی رویت کے، کیونکہ سائنسی طور پر چاند کے نظر آنے کا امکان نہیں ہوتا۔انہوں نے واضح کیا کہ آنکھ سے دیکھنے اور فلکیاتی آلات کے ذریعے دیکھنے دونوں ہی صورتوں میں یہ ناممکن ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بہت سے عرب اور اسلامی ممالک میں ہلال دیکھنا نئے ہجری مہینے کے آغاز کے لیے بنیادی شرط ہے۔

 

سعودی عرب کے ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ رمضان کی پہلی تاریخ بدھ 18 فروری ہوگی، سعودی ماہر موسمیات خالد الزعاق نے بھی یہی رائے دی۔

 

یاد رہے کہ 17 فروری کو جزوی شمسی گرہن ہوگا، جو قطب جنوبی کے قریب دیکھا جائے گا، لیکن سعودی عرب یا عرب دنیا میں یہ نظر نہیں آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔