فائل فوٹو
فائل فوٹو

انتخابی معجزہ؟ بی این پی کے دیوان صلا الدین صرف 958 ووٹ لے کر کامیاب

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے دورِ اقتدار کے خاتمے کے بعد منعقد ہونے والے پہلے تاریخی عام انتخابات میں دلچسپ اور حیران کن نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

روزنامہ "ڈھاکہ ٹریبیون” کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے سینئر رہنما دیوان محمد صلا الدین نے اپنے حلقے سے کامیابی حاصل کر لی ہے، تاہم ان کی یہ جیت ایک منفرد ریکارڈ کے باعث بحث کا مرکز بن گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے مجموعی طور پر صرف 958 ووٹ حاصل کیے، جو اب تک کے نتائج میں کسی بھی کامیاب امیدوار کے حاصل کردہ سب سے کم ووٹ بتائے جا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ کی بائیکاٹ پالیسی اور کئی علاقوں میں ووٹرز کے کم ٹرن آؤٹ کی وجہ سے ایسے غیر معمولی نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ دیوان محمد صلا الدین، جو ڈھاکہ ڈسٹرکٹ بی این پی کے صدر بھی ہیں، اس سے قبل بھی رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں، لیکن اس بار ان کی جیت نے انتخابی اعداد و شمار کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔