کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں نرخ کم ہو گئے۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونافی اونس 86ڈالر سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی 8ہزار600روپے سستا ہوگیا،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ 19ہزار962روپے ہو گئی ۔10گرام سونا 7ہزار373روپے کمی سے 4لاکھ 45ہزار783روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 86ڈالر سستا ہو گیا،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا4ہزار972ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos