امریکی ریاست فلوریڈا میں ریس کے دوران 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

February 16, 2026 · بام دنیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں Daytona 500 ریس کے دوران 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیز رفتاری اور گاڑیوں کی گھن گرج کے دوران یہ حادثہ پیش آیا جس میں گاڑیوں کے پرزے ٹریک پر بکھر گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔

حادثے کے بعد کئی ڈرائیورز ریس سے باہر ہو گئے، جبکہ ریس کے منتظمین نے حادثے کے بعد فوری کارروائی کر کے ٹریک کو محفوظ بنایا۔