پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس ہزاروں پوائنٹس گر گیا

February 16, 2026 · اہم خبریں, کامرس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ابتدائی سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس 2264 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 339 پوائنٹس تک گر گیا۔ بعد ازاں مندی کا تسلسل برقرار رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 1742 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 861 پوائنٹس پر آ گیا۔

کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری رہا، اور ایک مرحلے پر 670 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 933 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ، سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور معاشی غیر یقینی صورتحال مندی کی بڑی وجوہات ہیں۔ سرمایہ کار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ سیشنز میں مارکیٹ کے رجحان کا انحصار معاشی اور سیاسی پیش رفت پر ہوگا۔