سوڈان کے شمالی کردفان میں ڈرون حملہ، 28 شہری ہلاک

February 17, 2026 · بام دنیا

وسطی سوڈان کے علاقے شمالی کردفان میں ایک مصروف بازار پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمرجنسی لائرز کے مطابق یہ حملہ اتوار کو قصبہ سوداری کے قریب الصفیہ مارکیٹ میں کیا گیا، جب وہاں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

حملے کے اس علاقے پر نیم فوجی دستے کا کنٹرول ہے اور یہاں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ کردفان خطہ اس وقت تین سالہ جنگ کا اہم محاذ بن چکا ہے، جہاں دونوں فریق ڈرون حملوں کے ذریعے ایک دوسرے کے زیرِ اثر علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کے ماہرین نے شہریوں کی حفاظت کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔