حماس نے اسرائیل کا 60 روزہ الٹی میٹم یکسر مسترد کر دیا،ہتھیار ڈالنے سے انکار

February 18, 2026 · بام دنیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کا 60 روزہ الٹی میٹم یکسر مسترد کر دیا ہے اور ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سینئر رہنما نے کہا کہ ایسے کسی مطالبے کا علم نہیں اور یہ بیانات جاری مذاکرات کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔

حماس کا موقف ہے کہ جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، اسلحہ ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے قریبی معاون کی جانب سے حماس کو 60 روز میں ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جسے حماس نے مسترد کر دیا ہے۔