شہریوں پر تشدد میں ملوث تھانہ مارگلہ کے پولیس اہل کار آئی جی کے حکم پر معطل

February 20, 2026 · اہم خبریں, جرم وسزا

 

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہریوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لے لیا۔واقعہ میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

‏اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں ڈولفن فورس نے فیملی کو ان کے گھر کے باہر روکا، شناختی کارڈ چیک کرتے ہوئے بدتمیزی کی اور کہا کہ تم لوگ دہشت گرد ہو ۔پولیس اہل کاروں نے راولپنڈی سے آئے کم عمر مہمان کا برتھ سرٹیفیکیٹ بھی مانگا جس پرجھگڑا ہوا۔

وائرل ویڈیو میں ڈولفن اہلکاروں کو خاتون اور مرد پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے معاملے کا نوٹس  لے لیا۔آئی جی نے کہا ہے کہ فیڈرل کیپیٹل اسلام اباد پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہے۔ شہریوں سے نامناسب رویہ اور دست درازی ناقابل برداشت ہے۔

وفاقی پولیس کے مطابق ، شہریوں پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف آئی جی کے احکامات پر سخت محکمانہ کاروائی کے لیے ایس ایس پی آپریشن قاضی علی رضا نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔