ایران عالمی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا،ایرانی صدر

February 22, 2026 · اہم خبریں

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو سر جھکانے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن ایران کبھی بھی ان کے سامنے نہیں جھکے گا۔

صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشکلات اور آزمائشوں کے باوجود ایران ہار نہیں مانے گا، اور مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے حتمی فتح حاصل کرے گا۔

ایران نے یورپی یونین کی بری، بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا، یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے جواب میں اٹھایا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کے بعد چند دنوں میں ایران ایک جوابی تجویز کا مسودہ تیار کرے گا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محدود فوجی حملے کے امکانات پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ ممکنہ حملے میں ایران کی اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔