24 گھنٹے میں کسی بھی وقت لانگ مارچ کیلئے نکل سکتے ہیں، سہیل آفریدی
27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل تھیں، تاہم سیاسی حکمت عملی کے تحت مارچ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔
24 گھنٹے میں کسی بھی وقت لانگ مارچ کیلئے نکل سکتے ہیں، سہیل آفریدی
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل تھیں، تاہم سیاسی حکمت عملی کے تحت مارچ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔
سہیل آفریدی نے علی امین گنڈاپور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت لانگ مارچ کیلئے متحرک ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق کارکنوں اور تنظیمی سطح پر تیاری مکمل ہے اور فیصلہ ہونے کی صورت میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔
ہم 24گھنٹے کی کال پر لانگ مارچ کے لیے نکل سکتے ہیں 27 ستمبر کے لیے ہماری تیاری مکمل تھی حکمت عملی تحت لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کی، سہیل آفریدی کی علی امین کے ہمراہ پریس کانفرنس pic.twitter.com/t1dQAPNc70
— Atta ur Rehman Kohistani (@atta__kohistani) September 27, 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے اور پارٹی کی جانب سے کسی بھی وقت نئی کال دی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے تحت مارچ کو 4 اکتوبر تک مؤخر کردیا گیا۔