سونا 3ہزار روپے فی تولہ مہنگاہو گیا
February 23, 2026 · کامرس
کراچی:پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز بڑھ کر 5138 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔