عالمی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن کل پاکستان پہنچے گا

February 24, 2026 · کامرس

عالمی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن تیسرے ششماہی جائزے کیلئے کل سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

حکام وزارت خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن 11 مارچ تک پاکستان میں قیام کرے گا، پہلے مرحلے میں کراچی اور دوسرے مرحلے میں اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے،مالی سال کے پہلے چھ ماہ کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بنیادی خدوخال،صوبائی اور مجموعی مالیاتی فریم ورک پربات ہوگی۔

حکام وزارت خزانہ کےمطابق ٹیکس ریونیو کے سوا آئی ایم ایف کے زیادہ اہداف پورے کئے جاچکے ہیں،آئی ایم ایف سے ٹیکس ہدف میں مزید کمی کی درخواست زیر غور ہے،آئی ایم ایف مشن قرض پروگرام کے تحت جولائی تا دسمبر معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا،بجٹ 27-2026 کے بنیادی خدوخال، صوبائی اور مجموعی مالیاتی فریم ورک پربات ہوگی۔