کراچی سڑکوں کی بحالی اورگل پلازہ متاثرین کے لیے اربوں روپے کی منظوری

February 24, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

سندھ کابینہ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاوضے کی منظوری دے دی۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی سفارشات کے بعد سندھ کابینہ نے آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کے لیے ایک ارب 57 کروڑ روپے بھی مختص کیے۔

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے لیے 5 ارب 20 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، جبکہ کچے علاقوں میں آپریشن کے لیے سندھ پولیس کو 56 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

مزید برآں، آئی ٹی اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے پیپلز آئی ٹی پروگرام فیز ٹو کے تحت 90 کروڑ روپے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ روزگار اور آئی ٹی تربیت صوبے کا مستقبل ہیں۔