کراچی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکا، گھر تباہ ، 4 افرادزخمی

February 24, 2026 · قومی
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مبینہ طور پر سلینڈر دھماکا ہوا جس میں بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث رہائشی عمارت متاثر ہوئی۔

حادثے کے ریسیکیو رضاکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت کے نیچے پکوان سینٹر بنا ہوا تھا، اوپر رہائش تھی۔

اس کے بعد پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی اور دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ سیلنڈر کا ہے یا گیس لیکج کا، تفتیش کی جارہی ہے۔