بھارتی را کے اکاؤنٹ بھی جھوٹا بیانیہ چلانے لگے
اسلام آباد: افغان طالبان رجیم کی جانب سے جھوٹی اور من گھڑت خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی جانب سے مسلسل جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں جبکہ پاکستان افغانستان بارڈر کی مصدقہ اطلاعات حکومتی ذرائع کی جانب سے ہر لمحہ دی جارہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی مدد میں بھارتی را کے اکاؤنٹ بھی جھوٹا بیانیہ چلانے لگے،عوام کو چاہیے کہ کسی بھی قسم کی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں ۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کاروائیوں کا مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔