افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ

February 27, 2026 · امت خاص

 

افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف سرحدی صوبہ خیبر پختونخوا  سمیت ملک بھر کے عوام اپنی مسلح افواج کے خانہ بشانہ ہیں۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، اور گلگت بلتستان میں منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، عوام نے دشمن کیخلاف ہر محاذ پر پاک فوج کے ساتھ پُرعزم رہنےکا اظہار کیا ہے۔

 

خیبرپختونخوا کے عوام نے پاک فوج کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں اور پاکستان سے دور رہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح افواج ملک کا ہر قیمت پر دفاع کرنا جانتی ہیں۔ پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ کیں اور متعدد افغان فوجی ہلاک کیے۔افغان طالبان بلا اشتعال جارحیت کی بیوقوفی کے بعد اب اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں۔

شہریوں نے واضح کیا ہے کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔جو لوگ بھارت کے ایماء پر پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتے ہیں، ہم ان کی آنکھیں نکال دیں گے۔عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی اور اب افغانستان کابھی یہی حال ہوا ۔ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے پاکستان کے عوام پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔