افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں برداشت نہیں کرینگے۔سرفرازبگٹی
February 27, 2026 · قومی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ’افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں فوری اور مؤثر جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دیا ہے۔
سرفراز بگٹی کے مطابق پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
ٹیگز: