پاک فوج کا 5 افغان چوکیوں پرقبضہ،دیگر 3 تباہ کردیں گاڑیاں ضبط

February 27, 2026 · قومی

پاکستان سیکورٹی فورسز کی افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے۔ جمعہ کی صبح پاک فوج نے افغان طالبان کی 5 سرحدی چوکیوں پرقبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرا دیئے جب کہ دیگر 3 چوکیوں کو تباہ کردیا۔ انگور ادہ میں افغانستان کی جانب سرحدی کراسنگ کا ٹرمینل بھی تباہ کردیا گیا۔

 

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے انگور اڈہ سیکٹر میں افغانی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

پاک فوج کی طرف سے افغان چارلی پوسٹ اور افغان بابری پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ وارسک سیکٹر میں بھی ایک افغان چیک پوسٹ تباہ کردی گئی۔

پاکستان نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل ، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل میں ہیں

پاک فوج نے مؤثر کاروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائیاں کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔
پاک فوج نے اپنے پیشہ ورانہ انداز اور دینی اقدار کے مطابق افغانستان کا جھنڈا احترام سے اتارا اور افغان پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا فخر کے ساتھ لہرا دیا ۔پاک فوج نے جنگ کی حالت میں بھی پیشہ ورانہ اور دینی اقدار کو پس پشت نہیں ڈالا۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جذبہ ایمانی سے سرشار پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔