آپریشن غضب للحق:نوشکی سیکٹر اور خیبر میں افغان پوسٹیں مکمل تباہ

افغان طالبان کی پوسٹوں اور کیمپس کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔سیکورٹی ذرائع

               
February 28, 2026 · قومی

افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاکستان کی موثر جوابی کارروائی جاری ہے۔ آپریشن غضب للحق میں نوشکی سیکٹر اور خیبر میں افغان پوسٹیں مکمل تباہ کردیں۔
پاک فوج نے نوشکی سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ کو کامیابی سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ،
پاک فوج کی مؤثر کاروائی کے دوران افغان طالبان کی پوسٹوں اور کیمپس کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی سیکورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی، افغان طالبان کی خیبر پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کے ٹھکانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے کانڈکسی بیس چترال کو شدید نقصان پہنچایا ، پاکستان کی مسلح افواج بلا اشتعال جارحیت کیخلاف ہر لمحہ چوکس اور بھرپور جواب دینےمیں مصروف ہیں ۔