ایران پرحملہ،پاکستانی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری

حفاظت اور سیکیورٹی کے پیش نظر پاکستانی شہری ایران کے سفر سے گریز کریں۔

               
February 28, 2026 · اہم خبریں

ایران پر حملے کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حفاظت اور سیکیورٹی کے پیش نظر پاکستانی شہری ایران کے سفر سے گریز کریں۔

ایڈوائزری میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی محتاط رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت محدود کریں اور پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

مزید معلومات یا ہنگامی صورت میں قریبی پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔