امریکی اسرائیل حملوں کے جواب میں ایران نے بھی میزائل داغ دیے

ایرانی حملے کے بعد اسرائیل نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کردی ہے۔

               
February 28, 2026 · اہم خبریں
امریکی اسرائیل حملوں کے جواب میں ایران نے بھی میزائل داغ دیے

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف میزائل داغے گئے ہیں جس کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق اسرائیلی فضائیہ خطرات کو روکنے اور ضرورت کے مطابق نشانہ بنانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے تاکہ فوری خطرہ ختم کیا جا سکے۔ عوام سے دوبارہ تاکید کی گئی ہے کہ وہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔

ایرانی حملے کے بعد اسرائیل نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایران کی وزارت صحت نے ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں سے متعلق حتمی معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

ایرانی مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور امریکہ نے تہران کے علاوہ کرمان شاہ، قم، لرستان، کرج اور تبریز میں بھی حملے کیے۔