ایران اسرائیل کشیدگی۔ پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 100پروازیں منسوخ
بڑی تعداد میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پریشانی کا شکار ہیں
مذکورہ واقعہ جمعرات کو فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا، فائل فوٹو
ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان کے مختلف شہروں سے مشرق وسطیٰ جانے والی تقریباً 100 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 22 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی 18 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں، جس کے باعث بڑی تعداد میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے بھی آج مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔