ایرانی حملوں میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق، 5 شدید زخمی

تینوں ہلاک شدہ فوجیوں کے نام ان کے اہلِ خانہ کو اطلاع دینے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر جاری کیے جائیں گے،سینٹ کام

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی حملوں میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، 5 شدید زخمی ہوئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کے خلاف جاری کارروائی میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں سنیچر کو شروع ہونے والی امریکی کارروائی کے بعد پہلی مرتبہ رپورٹ کی گئی ہیں۔

مزید پانچ فوجی ’شدید زخمی‘ ہوئے ہیں۔ سینٹ کام نے کہا ہے کہ تینوں ہلاک شدہ فوجیوں کے نام ان کے اہلِ خانہ کو اطلاع دینے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر جاری کیے جائیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ امریکی ہیروز کی جانیں جا سکتی ہیں، اور ہمیں جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ جنگ میں اکثر ایسا ہوتا ہے۔