پاکستان میں سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا، نئی قیمت سامنے آگئی
فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 5 ہزار 58 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا، نئی قیمت سامنے آگئی
عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی
کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے تک پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 5 ہزار 58 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس نرخ 59 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 184 ڈالر ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں تازہ اضافے سے مقامی صرافہ بازار میں بھی نرخ مزید بلند ہوگئے ہیں۔