ایران کا امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر حملہ ، 3امریکی فوجی ہلاک ،5زخمی
یو ایس ایس ابراہم لنکن امریکہ کا پانچواں طیارہ بردار بحری جہاز ہے جس میں جدید ترین ایف-35 سٹیلتھ جیٹ طیارے شامل ہیں۔
فائل فوٹو
تہران ، واشنگٹن : ایران کے پاسدران انقلاب نے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر چار بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کے خلاف جاری کارروائی میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں سنیچر کو شروع ہونے والی امریکی کارروائی کے بعد پہلی مرتبہ رپورٹ کی گئی ہیں۔
یاد رہے یو ایس ایس ابراہم لنکن امریکہ کا پانچواں طیارہ بردار بحری جہاز ہے جس میں جدید ترین ایف-35 سٹیلتھ جیٹ طیارے شامل ہیں۔ یہ طیارے دُشمن کے ریڈار سے بچنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
اس بحری بیڑے میں سٹرائیک گروپ کے پاس ٹوماہاک کروز میزائلوں سے لدے ڈسٹرائر بھی ہیں اور عام طور پر اس کے ساتھ جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز بھی ہوتی ہے جو یہی میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
بی بی سی ویریفائی کے ذریعے تصدیق شدہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، اسے 15 فروری کو عمان کے ساحل پر دیکھا گیا تھا۔
امریکہ نے ایران کے اس دعوے پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
تہران : ایران کے پاسدران انقلاب نے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر چار بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔تاہم امریکہ نے ایران کے اس دعوے پر تاحال کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔