تین روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 139 ڈالر کم ہو کر 5,272 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

               
March 3, 2026 · کامرس

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تین روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 139 ڈالر کم ہو کر 5,272 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 13,900 روپے کی کمی کے بعد 549,962 روپے ہو گئی جبکہ فی دس گرام سونا 11,917 روپے کی کمی سے 471,503 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 1,146 روپے کم ہو کر 8,904 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 986 روپے کی کمی سے 7,633 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کے عوامل نے سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔