سعودی عرب پر ایرانی حملے کیوں رُکے؟ اسحاق ڈارنے بتا دیا

ایران کو ضمانت دی کہ سعودی سرزمین خلاف استعمال نہیں ہوگی، اسحاق ڈار کی ایوان کو بریفنگ

               
March 3, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران ایک حساس سفارتی مشن سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور سعودی سرزمین کے تحفظ کے لیے کلیدی “ضامن” کا کردار ادا کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ باقاعدہ دفاعی معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت پاکستان سعودی سلامتی کا پابند ہے۔

 نائب وزیرِ اعظم نے بتایا کہ اسی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر ایرانی حکام سے رابطہ کیا۔

 ایرانی قیادت نے مطالبہ کیا کہ انہیں تحریری یا ٹھوس ضمانت دی جائے کہ سعودی عرب کی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔

اسحاق ڈار کے مطابق، انہوں نے اس معاملے پر سعودی عرب سے بات چیت کی اور ایران کو مطلوبہ ضمانتیں فراہم کیں، جس کی ذمہ داری پاکستان نے لی۔