بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا ، برج خلیفہ پر حملے کی جعلی خبر چلا دی

کیا کچھ کہہ ڈالا، بحرین کی ویڈیو کو دبئی کی ویڈیو بنا کر نشر کردیا۔

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایران ،اسرائیل اور امریکہ  کی جنگ: بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا ، برج خلیفہ پر حملے کی جعلی خبر چلا دی، کیا کچھ کہہ ڈالا۔۔؟۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا ، جعلی اور پرانی ویڈیوز چلانا شروع کردیں ۔بھارتی میڈیا  نے ایران اسرائیل اور امریکہ  کی جاری جنگ میں برج خلیفہ پر حملے کی جعلی خبر چلا دی ، بحرین کی ویڈیو کو دبئی کی ویڈیو بنا کر نشر کردیا۔

بھارتی میڈیا نے دبئی کے فلیٹ میں موجود خاتون پر حملے کا جھوٹ بھی پھیلایا۔

خلیجی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھولتے ہوئے کہاکہ ’’بعض بدنامِ زمانہ بھارتی ٹی وی چینلز اسرائیل کا بیانیہ آگے بڑھا رہے ہیں ، اسلاموفوبیا بھارت سے نکل کر خلیجی ممالک تک پہنچ رہا ہے ‘‘۔

عرب میڈیا ہاؤسز نے اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ’’ری پبلک ٹی وی، زی نیوز، انڈیا ٹی وی، آج تک، اے بی پی اور ٹائمز ناؤ جیسے بھارتی چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے ۔‘‘