اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ
دونوں ممالک نے علاقائی پیش رفت پر مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا
March 7, 2026 · قومی
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ ہوا ہے۔اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کےدرمیان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے خطے کی بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ان کے ایرانی ہم منصب نے حالیہ علاقائی پیش رفت پرمسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔
ٹیگز: