دبئی سے شہریوں کے انخلا کے لیے چارٹرڈ فلائٹ چلانے کا برطانیہ اعلان

فلائٹ تجارتی بنیاد پر ہوگی اور اس کے لیے مسافروں کو کرایہ ادا کرنا ہوگا

               
March 8, 2026 · بام دنیا

برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی سے ایک خصوصی چارٹرڈ فلائٹ چلائے گی تاکہ برطانوی شہریوں کا خطے سے انخلا ممکن بنایا جا سکے۔ یہ پرواز اگلے ہفتے کے آغاز میں روانہ ہوگی۔

برطانوی حکومت کے مطابق یہ فلائٹ تجارتی بنیاد پر ہوگی اور اس کے لیے مسافروں کو کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ برطانوی شہری، ان کے شریکِ حیات یا پارٹنر اور 18 سال سے کم عمر بچے اس فلائٹ کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں۔ غیر برطانوی اہلِ خانہ کے پاس چھ ماہ سے زیادہ مدت کے لیے جاری ویزا یا اجازت نامہ ہونا ضروری ہے۔

ترجیح اُن مسافروں کو دی جائے گی جو کمزور ہیں، مثلاً جنھیں فوری طبی ضرورت ہے۔