ایران6 ماہ تک جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاسداران انقلاب
امریکی اور اسرائیلی اڈوں اور تنصیبات میں 200 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا
پاسداران انقلاب نے کہاہے کہ ’ایران کی مسلح افواج آپریشن کی موجودہ رفتار سے کم از کم چھ ماہ کی شدید جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے کہا کہ ’امریکی اور اسرائیلی اڈوں اور تنصیبات میں 200 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے تقریباً 60 فیصد علاقے میں امریکی اڈوں کے خلاف اور 40 فیصد اسرائیلی اہداف کے خلاف استعمال ہوئے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’اب تک آپریشنز میں استعمال ہونے والے میزائل زیادہ تر پہلی اور دوسری جنریشن سے تعلق رکھتے ہیں اور اگلے مراحل میں زیادہ جدید اور کم استعمال کیے جانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے نئے طرز کے حملے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں گے۔