ایرانی سمندری حدود میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی جاں بحق

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت طیب بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس

               
March 8, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

کوئٹہ:ایرانی سمندری حدود میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

مکران ڈویژن میں سرکاری حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شہری کی کشتی ڈرون کے ملبے کی زد میں آ گئی تھی۔

ضلع گوادر میں ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت طیب بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

گوادر پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ طیب بلوچ کا تعلق ضلع گوادر کی تحصیل جیونی میں گنز کے علاقے سے تھا۔انھوں نے بتایا کہ وہ جوان تھے اور ایک کشتی کے ملاح تھے۔