وزیر اعظم کی دبئی میں میزائل حملوں میں 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
مجھے دبئی میں میزائل کے ملبے تلے دب کر دو پاکستانی شہریوں کی المناک موت پر بہت دکھ ہوا ہے,وزیرِاعظم
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان کی حکومت نے حالیہ دنوں میں دبئی میں میزائلوں حملوں میں 2 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے دبئی میں میزائل کے ملبے تلے دب کر دو پاکستانی شہریوں کی المناک موت پر بہت دکھ ہوا ہے۔
I am deeply saddened by the tragic death of two Pakistani nationals in UAE caused by missile debris. Our diplomatic missions in the UAE are in close contact with the Dubai authorities to provide all necessary assistance and to facilitate the repatriation process. Our hearts go…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 8, 2026
وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ تمام ضروری مدد فراہم کی جا سکے اور لاشوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔غم کی اس گھڑی میں ہمارے دل سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
اس سے قبل اتوار کی صبح متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ گذشتہ روز دبئی کے علاقے البرشا میں میزائل کو انٹرسیپٹر سے روکے جانے کے بعد اس کے ملبے تلے آ کر ایک پاکستانی شہری ہلاک ہو گیا تھا۔