ملک کو234 میزائلوں اور 422 ڈرونز سے نشانہ بنایا جا چکا ہے، کویتی وزارت خارجہ
ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایک سرکاری ٹاور اور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
March 8, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا
کویت سٹی: کویت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تنازع کے آغاز سے اب تک ان کے ملک کو 234 میزائلوں اور 422 ڈرونز سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
کویتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جارحیت سے متعدد شہری اور رہائشی متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک نوجوان لڑکی، کویتی مسلح افواج کے دو ارکان، اور دو سرحدی محافظ شامل ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایک سرکاری ٹاور اور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آگ لگنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تاہم حکام کے مطابق دونوں جگہوں پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔