مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال۔پاکستان سے 102 بین الاقوامی پروازیں منسوخ
دبئی، شارجہ اور کویت سمیت مختلف شہروں کے لیے 44 فلائٹس منسوخ کی گئیں
نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویزپر بھی غورکیاگیا، فائل فوٹو
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان کے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس سے خطے کے لیے چلنے والی 102 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
حکام کے مطابق سب سے زیادہ پروازیں کراچی ایئرپورٹ سے متاثر ہوئیں جہاں دبئی، شارجہ اور کویت سمیت مختلف شہروں کے لیے 44 فلائٹس منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی اور دوحہ جانے والی 8 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، قطر، کویت اور بحرین کی 18 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
علاوہ ازیں پشاور سے 16 اور ملتان ایئرپورٹ سے 10 پروازیں معطل رہیں، جبکہ سیالکوٹ سے 4 اور فیصل آباد ایئرپورٹ سے 2 پروازیں بھی منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔