ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 360 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
حکومت روس یا اومان سے ایل پی جی کا بندوبست کروائے،علی حیدر
فائل فوٹو
کراچی: ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 360 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ، مہنگائی کے مارے غریب شہری پریشان ہو گئے ۔
مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 تا 350 روپے کلو ہوگئی ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ حکومت روس یا اومان سے ایل پی جی کا بندوبست کروائے۔
رہنما مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ایران جنگ کے بعد سے ایل پی جی سپلائی کم اور قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔