امریکی سفارت خانے کا پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری
مذہبی جلوسوں کے پیشِ نظر اپنے عملے کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے ایک اہم سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے اور لاہور، کراچی اور پشاور میں موجود قونصل خانوں نے ملک بھر میں متوقع بڑے پیمانے کے مذہبی جلوسوں کے پیشِ نظر اپنے عملے کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 10 مارچ کی دوپہر 12:00 بجے سے تمام امریکی اہلکاروں کی آمدو رفت محدود کر دی جائے گی۔ یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بڑے ہجوم اور جلوسوں والے مقامات سے دور رہیں۔مقامی میڈیا کے ذریعے تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔
اپنی ذاتی سیکیورٹی کا جائزہ لیتے رہیں اور چوکنا رہیں،سفارت خانے نے مزید معلومات کے لیے شہریوں کو اپنی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔