کشیدگی برقرار۔آج پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی مزید 85 پروازیں منسوخ

شارجہ اور ابوظبی کے لیے 26 پروازیں منسوخ ۔ جبکہ تقریباً 10 پروازوں کی روانگی متوقع

               
March 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

علاقائی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی پروازوں کا شیڈول بدستور متاثر ہے۔

کراچی سے آج دبئی، شارجہ اور ابوظبی کے لیے 26 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ تقریباً 10 پروازوں کی روانگی متوقع بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب لاہور سے مشرقِ وسطیٰ کے مختلف شہروں کی 18 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 10 پروازوں کے آپریشن کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسلام آباد سے دبئی، ابوظبی اور شارجہ کے لیے 20 پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ 11 روز کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 1600 تک پہنچ چکی ہے۔