سونا فی تولہ 6 ہزار 2 سو روپے مہنگا

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5,316 روپے بڑھ کر 462,587 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

               
March 10, 2026 · کامرس

کراچی: عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6,200 روپے اضافے کے بعد 539,562 روپے کا ہو گیا ہے

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5,316 روپے بڑھ کر 462,587 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے اور فی تولہ 460 روپے اضافے کے بعد 9,354 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 62 ڈالر مہنگا ہو کر 5,168 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔