سندھ میں جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائیگا

               
March 11, 2026 · شہر گزشت

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نےجمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمعتہ الوداع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام تنظیمیں اپنے روایتی روٹس پر ریلی نکالیں۔