پسنی میں گھر پر دستی بم سے حملہ۔5 محنت کش زخمی
زخمی ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔ پکوڑے اور سموسے فروخت کرتے ہیں
March 11, 2026 · شہر گزشت
بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں نامعلوم افراد کا ایک رہائشی کوارٹر پر دستی بم سے حملے میں 5 مزدور زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پسنی کے وارڈ نمبر دو میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم پھینکا ۔ جس سے وہاں موجود 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے اور وہ علاقے میں پکوڑے اور سموسے فروخت کرتے ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات شاہد رند نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمی مزدوروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔