پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان۔100 انڈیکس میں 1624 پوائنٹس اضافہ

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 56 ہزار 638 کی نچلی سطح تک آیا

               
March 11, 2026 · کامرس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1624 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 57 ہزار 801 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 56 ہزار 638 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 58 ہزار 484 کی بلندی پر بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار 177  پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔