انزائٹی کے اثرات ، وجوہات اور بچائو کے طریقے جانیں

ایک تحقیق میں مختلف عمر کے لوگوں کی نیند اور دماغی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا

               
March 11, 2026 · ہیلتھ

 

انزائٹی یا بے چینی آج کل ایک عام مسئلہ بن چکی ہے اور بہت سے لوگ اس سے روزانہ متاثر ہوتے ہیں۔ اس کے اثرات کیا ہوتے ہیں ،وجوہات کیا ہیں اورکیسے بچاجاسکتاہے؟

یہ صرف ذہنی پریشانی نہیں بلکہ جسم پر بھی اثر ڈالتی ہے، جیسے دل کی دھڑکن تیز ہونا، سانس لینے میں مشکل، تھکن، توجہ نہ لگنا یا بار بار فکر میں مبتلا ہونا۔ اس کا سبب زیادہ دباو، غیر منظم زندگی، موبائل اور سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال، یا نیند کی کمی ہو سکتی ہے۔

خوش قسمتی سے اس سے بچاو آسان ہے اور سب سے اہم چیز اچھی اور پوری نیند ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی نے ایک تحقیق کی جس میں مختلف عمر کے لوگوں کی نیند اور دماغی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
مزید تفصیل کے لیے وڈیو دیکھیں