ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیل میں تباہی کے مناظر

بیت شمیشا شہر میں ایک بم شیلٹر پر میزائل گرنے کے بعد ہر طرف ملبہ بکھر گیا اور عمارتیں شدید نقصان کا شکار ہو گئیں۔

               
March 12, 2026 · بام دنیا

ایرائیل: ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں شدید تباہی کے مناظر سامنے آئے ہیں۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی ایک بھارتی خاتون رپورٹر نے بتایا کہ بیت شمیشا شہر میں ایک بم شیلٹر پر میزائل گرنے کے بعد ہر طرف ملبہ بکھر گیا

اور عمارتیں شدید نقصان کا شکار ہو گئیں۔

رپورٹر کے مطابق تقریباً 500 کلوگرام وزنی وار ہیڈ والے میزائل کے گرنے سے بنکر مکمل طور پر تباہ ہوا،

جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ رکھنا تھا۔ اس حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔

حالیہ حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے اور حکام نے شہریوں کو سکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔