آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
ہمارا مارجن نہ بڑھا تو 26 مارچ سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کریں گے، طارق حسن
فائل فوٹو
کراچی:آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے عید کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وائس چیئرمین پی پی ڈی اے طارق حسن نے کہا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں تیل مہنگا کیا، 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی گئی باقی کے 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ 55روپے اضافے پر شفاف تحقیقات کی جائیں۔
طارق حسن نے کہا کہ ہمارے مارجن کو2سال قبل بڑھانے کا وعدہ کیا گیا تھاجواب تک نہیں بڑھا، 55 روپے فی لیٹرتیل مہنگا ہونے سے تیل خریدنے کیلئے ہماری لاگت بڑھ گئی جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کواربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شفاف تحقیقات اور ہمارا مارجن نہ بڑھا تو 26 مارچ سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کریں گے۔