پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس 20 مارچ تک منسوخ
متاثرہ ویزا درخواست دہندگان کو اپائنٹمنٹ دوبارہ شیڈول کرنے سے متعلق ہدایات ای میل سے موصول ہوں گی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد:پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس 20 مارچ تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ امریکی شہریوں کو خدمات فراہم کرتا رہے گا، متاثرہ ویزا درخواست دہندگان کو اپائنٹمنٹ دوبارہ شیڈول کرنے سے متعلق ہدایات ای میل سے موصول ہوں گی۔
درخواست دہندگان اپنی اپائنٹمنٹ کی صورتحال ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں، کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں میں تمام قونصلر خدمات تا حکمِ ثانی معطل رہیں گی۔
امریکی سفارتخانے نے عملے کی نقل و حرکت 15 مارچ تک محدود
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے عملے کی نقل و حرکت 15 مارچ تک محدود کر دی۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق عملے کی نقل و حرکت ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے باعث محدود کی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجتماعات سے دور رہیں، اردگرد کے ماحول سے باخبر رہیں، مقامی خبروں پر نظر رکھیں اور اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھیں۔